گلگت (پ ر): عالمی یوم بوائز اسکاوٹس کے موقع پر پوری دنیا کے 40ملین اسکاوٹس بشعول گلگت بلتستان میں منایا گیا ۔اس دن کو اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن گلگت نے بھی جوش و خروش سے منایا۔اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوا ئز اسکاوٹس ایسوسی ایشن گلگت کے زیر اہتمام337اسکاوٹس نے اپنی خدمات سر انجام دے کر عالمی یوم اسکاوٹس منایا ۔بوائز اسکاوٹس نے گلگت شہر کے مختلفسڑکوں اور چوک پر ٹریفک پولیس کے ہمرا ہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے خدمات سر انجام دئے ۔اسکاوٹس نے نہ صرف ٹریفک بلکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال گلگت اور آغاخان میڈکل سنٹر گلگت میں بھی اپنے خدمات سرانجام دئے اسکاوٹس کے ان اقدامات کو سیاسی، سماجی اور شہریوں نے سراہا۔اس دن کے موقع پر تقریب کا انقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن (ر) محمد شارخ چیمہ نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسکاوٹس کی اس تقریب میں شرکت کرکے مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان میں اسکاوٹس کا اہم کردار ہے جب بھی گلگت بلتستان میں قدرتی آفات رونماں ہوتے ہیں تو اسکا ٹس صف اول میں ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکاوٹس کردار سازی ،قابلیت کو اپنا شعیار بنائیں اور اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے اس تقریب سے چیئر مین اےکےوای اس بی گلگت عادل کریم اور ڈسٹرکٹ اسکاوٹس کمشنر گلگت عمران حسین میر نے بھی خطاب کی تقریب کے اختتام پر ولڈ اسکاوٹ ڈے کا کیک کاٹا گیا اس تقریب میں اے ای جی(ر)سلطان اعظم ،میجر شاہد اور کسیر تعداد میں اسکاوٹس نے شرکت کی ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ