ہنزہ نیوز اردو

چیرمین ظفر اقبال نے سٹیک ہولڈرز اور ہنزہ کے عوام کو دھوکہ میں رکھ کر NLCجیسے قومی ادارہ کو متنازعہ بنانے کی سازش تیار کرکے فراڈ کے ساتھ غیر آئینی غیر اخلاقی اور غیر قانونی متنازعہ معاہدہ کیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (پ228ر)سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ز غلام حسن اور اکرام اللہ بیگ جمال نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ چیرمین ظفر اقبال نے سٹیک ہولڈرز اور ہنزہ کے عوام کو دھوکہ میں رکھ کر NLCجیسے قومی ادارہ کو متنازعہ بنانے کی سازش تیار کرکے فراڈ کے ساتھ غیر آئینی غیر اخلاقی اور غیر قانونی متنازعہ معاہدہ کیا ہے جس سے قومی ادارہ پر بھی انگلی اٹھ سکتی ہے 16اکتوبر 2016کو سالانہ اجلاس سے منظوری کیلئے بغیر 10اکتوبر 2016کو جعلی معائدہ کیا ہے اور ہفتہ بعد سالانہ اجلاس میں طاہر ایڈوکیٹ کی صدارت میں فیصلہ ہوا تھا کہ قابل قبول اہل اور دور اندیش قومی اجتماعی سوچ کے حامل لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائیگی چینی سائینو ٹرانس کمپنی کے ساتھ عدالت میں مقدمہ کے فیصلے کے بعد ہمارے حق میں ہونے کی صورت میں پہلے ٹینڈر کی جائیگی جو کمپنی پندرہ سالوں سے زخمی شیئر ہولڈر روں کو فائدہ دیگی ان کے ساتھ 3یا 5سالوں کی لیز پر دیا جائیگا جبکہ فیصلہ اپ ہمارے حق میں ہوا تو بغیر سالانہ اجلاس اور مشترکہ قراداد کے کوئی بھی معائدہ غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہوگا اور قومی سرکاری ادارہ سے دھوکہ دہی سمجھا جائیگا۔
غلام حسن اور اکرام اللہ بیگ جمال نے پہلے بھی اخبارات کے زریعے دھوکہ دہی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور اب بھی اسی پر قائم ہے بائی لاز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اقتدار کی گھڑیاں بیتنے کے باوجود قبضہ جما رکھا ہے۔
غیر قانونی طور پر چیرمین شپ پر قابض ظفر اقبال کا یہ قدم ملک کے قومی ادارے کے ساتھ دھوکہ اور غریب شیئر ہولڈرز کے ساتھ زیادتی ہوگی کسی بھی معائدے سے قبل ٹرسٹ کے مالکانہ حقوق رکھنے ولاے شیئر ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ