ہنزہ نیوز اردو

ضمنی انتخاب میں میر سلیم خان کو عوام ہنزہ نے جتایا اس کو ایک برس سے زاید عرصہ گزرگیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (این این آئی) دینار خان سابق اُمیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حلقہ ۶ (ہنزہ) نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں میر سلیم خان کو عوام ہنزہ نے جتایا اس کو ایک برس سے زاید عرصہ گزرگیا ہے۔ اس دوران میر کے ذاتی محل میں ہنزہ کی ترقی کے لئے بنائی جانی والی مفاد پرست ٹولہ کی تجاویز سے بنائی گئی کمیٹی گویا کرپشن کرو کمیٹی ہے۔ اس کی ہم پُر زور الفاظ میں مُذمت کرتے ہیں۔ یہ چند افراد کا فنڈ نہیں ہے بلکہ یہ پورے ہنزہ خضر آباد تا مسگر تک کا مشترکہ فنڈ ہے۔ اور اس ترقیاتی بجٹ کو مفاد پرست ٹولے کی خاہش کی بجائے ہنزہ بھر کے گاؤں گاؤں چل کر پورے علاقے کے اکابرین سے صلاح مشورے کے بعد آخر میں گورنر میرغضنفر علی خان اور رانی عتیقہ صلاح مشورہ لینے کے بعد عملی جامع پہنایا جائے
ضمنی انتخاب میں میر سلیم خان کو جس انداز سے گورنر گلگت بلتستان اور اُس کی والدہ رانی عتیقہ کے ساتھ ساتھ ہنزہ میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے ہزار ہا کوششیں کر کے ہنزہ کی ترقی کی خاطر جدوجہد کیا تھا۔ اب میر سلیم خان نے معصوم اور دنیا سے بے خبر سادہ لوح افراد کو اپنے پاس بُلا کر چند افراد کی خاطر کرپشن کرو کمیٹی بناکر گورنر گلگت بلتستان اور رانی عتیقہ کے علاوہ کے علاوہ مُسلم لیگ (ن) ضلع ہنزہ کی توہین کے مترادف ہے۔ اور یہ عوام ہنزہ کی مینڈریٹ پر شب و خون کرنے کے مساوی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ مفادات کی خاطر میر سلیم خان کو انتخاب کے دوران چند موسمی پرندوں کے ساتھی بھی اس کرپشن کرو کمیٹی کے کو ہائی جیک کرنے کی خاطر میر سلیم کے گرد شمع کے گرد پروانے کی مانند گردش کرتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے میر سلیم خان کو مسترد کر کے موسمی پرندوں کا ساتھ دیا تھا
میر سلیم خان نے سیاست کی دنیہا میں ابھی قدم رکھا ہے۔ اس کو ہمارا مشورہ ہے کہ گورنر میر غضنفر علی خان اور اُن کی والدہ محترمہ رانی عتیقہ کی ہدایت کے سائے میں اور اپنے بزرگوں (والدین) کی سرپرستی میں ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ