ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ کے سرکاری اداروں کے سربرہان اسپیشل بجلی کی مزے لوٹ رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ایڈو کیٹ ظہور کریم نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے عوام لاک ڈوان اور ماہ رمضان ہونے کے باوجود 12 سے 12گھنٹے لوڈ شیڈننگ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ ضلع ہنزہ کے سرکاری اداروں کے سربرہان اسپیشل بجلی کی مزے لوٹ رہے ہیں جس کا پوراتر زمہ دارہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور سیکرٹرزہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ ایک ایسا ضلع بن گیا ہے کہ جہاں پر نہ صرف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بلکہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر سکرٹریز بھی ضلع ہنزہ کے عوام کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام سیاسی یتیم بن کر رہ گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ایڈو کیٹ ظہور کریم نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا اس وقت کرونا وائریس کی عالمی وبائی بیماری کا مقابلہ کر رہے جبکہ گلگت بلتستان کے حکومت اور انتظامیہ ہنزہ کے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے تبادلے کمیں مصروف ہے ہم گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے پر زور مطا لبہ کرتے ہیں کہ ضلع ہنزہ ماہ صیام میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ اور بغیر کسی وجہ ضلعی افسران کی تبادلہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے محکمہ نوٹس لیا جائے بصورت دیگر مجبورا آل پارٹی ہنز کانفرنس بلانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ