ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ کے التر نالے اور حسن آباد نالے میں پانی کا بہاو میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین )گزشتہ کئی دنوں میں ہنزہ گرمی کی شدید میں اضافہ ، گلشیز کے پگھلنے کا عمل تیزی سے جاری ہو چکی ہے جس کے وجہ سے ضلع ہنزہ کے التر نالے اور حسن آباد نالے میں پانی کا بہاو میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ انن دنوں نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سیلاب کی شکل اختیار کر گئی ہیں جس کے باعث ،سنٹر ہنزہ کو التت، گنش، کریم آباد، گرلت، ڈورکھن، حیدر آباد اور ہیڈ کواٹر علی آباد کے لئے آبپاشی اور پینے کے پانی فراہم کرنے والے مین واٹر چینلز کے سربند کو برُی طرح نقصان پہچاہے جس کی وجہ سے گرمی کے ان ایام میں فصلیں اور درختان سوکھنے کا خطرہ بن چکا ہے جس کے وجہ سے سنٹر ہنزہ کے عوام کو سخت پریشان کرنا سامنا ہو رہا ہیں۔جبکہ دوسری جانب پانی کو بحال کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے حکام اورعلاقے کے عوام روازنہ کے بنیاد پر التر اور حسن آباد نالوں میں پانی کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مسلسل ان نالوں میں سیلاب دے دستور جاری ہے جسکی وجہ سے سربند سے پانی کی بحالی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر ، اے سی ہنزہ ڈاکٹر انس اور ڈیزسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے ڈی ڈی غفران اللہ بیگ نے التر اور حسن آباد نالے کا معائینہ کیا جہاں پر کام کرنے والے مقامی رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایکسویٹر کے فراہمی کے علاوہ بڑے بڑے پتھر کے لئے بارودی سامان مہیا کر دیا۔ انہوں نے مقامی رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے ہمسب کوشش کرئینگے کہ نالوں سے جلد پانی کی بحال کو یقینی بنائے گے اور فصلوں تک پانی پہنچانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے آفات انسان کے بس میں نہیں ہوتے یہ قدرت کا نظام ہے اس میں ہم سب کو اللہ کے حضور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی ایسے آفاتوں سے ہمیں دور رکھے۔آمین
 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ