ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ پاکستان کا وہ ضلع ہے جہاں پلاسٹک فری ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ضلع ہنزہ پاکستان کا وہ ضلع ہے جہاں پلاسٹک فری ہے اور ہم اس بات کا خوشی ہے کہ عوام ہنزہ کی خصوصی ٰ تعاون بازار میں ہونے والی مہنگائیکے باوجود ہر ممکن تعاون کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور دیگر ماحولیاتی ادارے ملیکر اس کو پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گزشتہ ایک سال سے تحفظ برائے ماحولیات گلگت بلتستان ہنزہ پولیس اور لائین ڈیپارنمنٹ اس کو کامیاب بنانے کے لئے ساتھ دیا ہے جس کا کریڈیٹ زیادہ تر عوام ہنزہ کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین کے زیر نگرانی ضلعی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہنزہ سیاحتی اعتبار میں نہ صرف پاکستان میں جانا جاتا ہے بلکہ دنیا میں ایک منفرد مقام ہے جس کو دنیا میں ایک شعور دلانے کے لئے جب سے ہم نے ہنزہ کو پلاسٹک سے پاک ہنزہ بنانے کی کوشش کی مختلف مراحل میں مشکلات کا سامنا ہوا جس کے بعد عوام ہنزہ میں شعور آگئی جس کے بعد ہنزہ کے مرد اور خواتین جب بھی بازار میں خرید و فروخت کے لئے جاتے ہیں تو گھر سے کاغذ یا کپڑے سے بنی ہوئی تھیلا لے جاتے ہیں اور عوام کو یہ معلوم بھی ہو گیا ہے کہ ہنزہ کے دکانوں پر شاپنگ بیگ نہیں ملتا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام ہنزہ میں پلاسٹک فری کا تصور اچکی ہیں۔ ڈی سی ہنزہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عوام الناس کے علاوہ بزنس ایسوسی ایشن ایل ایس اوز اور دیگر تنظیمات کو اس سے قبل بھی بغیر کسی معاوضہ کے،کاڈہ اور نسلے کے تعاون سے فری بیگز تقسیم کر چکے ہیں انشااللہ ایک سے دو ماہ کے اندر متعلقہ اداروں کے ساتھ ہونے والی معاہدے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد مختلف شاپنگ بیگزتقسیم کر دیئے جا ئیگے تاکہ عوام کو اس سے فائدہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ کو پلاسٹک فری بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور دیگرنجی و سرکاری اداروں نے پہلی مرحلے میں عوامی کمپین چلائی پھر بزنس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملیکر پلاسٹک بیگز کے خاتمہ اومہم بھی چلائی تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود ضلع ہنزہ کے عوام میں شعور آئی ہے کہ پلاسٹک بازار میں نہیں ملتی بلکہ اس کے لئے گھر سے کاغذ اور کپڑے کی تھیلی خرید و فروخت کے لئے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بازار میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے سامان جو بھی ہو گلگت بلتستان سطح پر روکنے اور ان کو ہنگامی بنیادوں پر تلف کرنے کے مشنیری مہہا کر دیا جائیگا تاکہ پلاسٹک فری کا سوچ عوام انتظامیہ ہو یا ملکی و غیر ملکی سیاح ہر ایک کو معلومات مل سکیں اس کے لئے ضلعی انظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے مختلف این جی اوز اور سرکاری ادارے عوام کو سہولیتں دینے کے لئے تیار ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ