ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ میں 18واں روز بھی مکمل طور پر لاک ڈاون کا سلسلہ جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ضلع ہنزہ میں 18واں روز بھی مکمل طور پر لاک ڈاون کا سلسلہ جاری عوام گھر وں میں محصور جبکہ ضلع بھر میں کرفیو کا سما ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع ہنزہ کے گوجال سب ڈویثرن میں عوام کی ضرورت زندگی کے لئے صبح 10بجے سے دوپہر 1جبکہ سب ڈویثرن ہنزہ علی آباد میں دوپہر 3بجے سے 6بجے تک لاک ڈاون میں وقفہ دیا گیا ہے جس میں ماہ سوائے سبزی، اشیاء خوردنی آٹا دیلر کے دکانوں کے علاوہ دیگر مکمل طور پر بندہے جبکہ دوا خانہ بارہ دسے چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی ہیں جبکہ دو اوقات کار کے بعد دکانیں مکمل طور پر بند شاہراہ کے علاوہ دیگر لنک روٹس پر پولیس کی گشت افرااد کو گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں قانونی کاروائی کیا جا رہا ہے جبکہ دوران وقفی ڈبل سواری موٹر سائیکل پر دفعہ 144کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔نہ صرف عوامی حلقے بلکہ دیگر مذہبی و سیاسی اداروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کرونا وائریس سے نمٹنے اور اس کی پھیلاو میں جس انداز سے کام کیا ہے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی وجہ سے کورونا وائریس پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گئے تاہم انشاللہ عوامی تعاون اور انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی احکامات کی روشنی میں بھرپور عمل کیا جائے گا چونکہ اس پر قابو پانے کے لئے عالمی صحت نے بھی احتیاطی تدابیر اور دیگر ضروری سامان کے استعمال کے لئے ہدایت جاری کر دیا ہے جس میں عوام تحفظ ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ