ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ میں کرونا وائرس ابھی تک کوئی مصدیقہ کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) ضلع ہنزہ میں کرونا وائرس ابھی تک کوئی مصدیقہ کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہےصوبائی حکومت کی طرف سے لگائے گئے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہے جس میں خوراک کی فراہمی ، ادویات ، اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ضلعے میں اب تک خوراک کی کوئی کمی نہیں ہے لوگوں کو لاک ڈاؤن میں مکمل تعاون کرنے کے لئے آگاہی مہم جاری ہے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر کنٹرول روم ، اور ہیلپ لائن سنٹرز بنائے ہیں تاکہ دور دراز کے علاقوں میں خوراک کی کمی یا ادویات کی کمی یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کرسکتے ہیں جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کررہے ہیں ہنزہ میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کررہے ہیں سوشل ڈسٹنس کا مکمل خیال کرتے ہوئے چند دوکان داروں نے باقاعدہ گول دائرے بنائے ہیں لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا جارہا ہے البتہ کچھ چوراہوں اور مقامات پر بے جا لوگ جمع ہورہے ہیں سکاوٹس مختلف محلوں میں لوگوں کا تلقین کرتے رہتے ہیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور گھر گھر فیس ماسک بھی تقسیم کررہے ہیں اور سکاوٹس اور دیگر سول سوسائٹی تنظیمیں بھی کرونا سے بچاؤ کی آگاہی مہم میں کردار ادا کررہی ہے البتہ ایک ساتھ دوکانیں گھولنے سے اچانک دوکانوں میں ہجوم ہورہی ہے اس سلسلے میں تمام دوکان داروں کو سوشل ڈسٹنس کا خیال رگھنے کے سلسلے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ تمام دوکاندار دوکانوں کے باہر گھول دائرہ بنائے اور باری باری دوکان میں داخلے کو یقینی بنائے اس سلسلے میں انتظامیہ کو فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے دوکانداروں کو پابند کرنا چاہئے تاکہ غیر ضروری ہجوم سے بچا کا سکے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور جو دوکاندار حضرات عمل نہ کریں ان کو دوکان کھولنے کے اجازت نہ دیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ