ہنزہ(مہر علی شہاب) ضلع ہنزہ میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ کم ھونے کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا عوام پریشان۔ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کراۓ پر لائی گئی ڈیڈھ میگاواٹ مشین سٹارٹ ھونے سے پہلے ہی جواب دے گئی۔ شروع دن میں ہی مشین اور ساتھ لگا ہوا ٹرانسفارمر خراب ھوگیا۔ مشین نصب کرکے ایک ہفتہ ھوگیا لیکن محکمہ برقیات مشین سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام، آج تک بجلی فراہم نہیں ھو سکی۔ اُدھر مسگار پاور ہاؤس سے سنٹر ہنزہ کو صرف ساڑھے تین سو کلو واٹ بجلی فراہم کی جارہی ھے جو کہ نہ ھونے کے برابر ھے۔ بجلی نہ ھونے کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کاروباری حضرات پریشان۔ کاروباری حضرات کاروبار بند کرنے پر مجبور۔ عوام میں سیاسی نمائندگان کے خلاف غم و غصہ پیا جارہا ھے کہ ہر وقت عوام کو جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں لیکن ابھی تک دائمی طور پر اس بحران پر قابو پانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے ہر سال سردیاں شروع ھوتے ہی عوام کو س مثلے سے دو چار ھونا پڑھ رہا ھے۔ میڈیا سے بات کرتے ھوۓ کہا کہ تھرمل بجلی سے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ بجلی کے سارے پروجیکٹس کو عطاء آباد جھیل پر شفٹ کیا جائے کیونکہ عطاء آباد جھیل میں کافی مقدار میں پانی جمع ھوتا ھے سردیوں میں بھی بغیر کسی مثلے کے بجلی پیدا کی جاسکتی ھے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ