ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد میں سرفہرست نویں فیصد سے زائد کے عوام ماسک کا استعمال کرنے لگ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ضلع ہنزہ حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد میں سرفہرست نویں فیصد سے زائد کے عوام ماسک کا استعمال کرنے لگے۔ جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی نجی اداروں کے ساتھ گاوں گاوں ماسک پہننے کے لئے آگاہی مہم میں مصروف ہے، گزشتہ دنوں ہنزہ شناکی اور سنٹر ہنزہ کے مختلف موضع جات میں ڈی سی ہنزہ اور نجی اداروں کے سربراہان کے زیر نگرانی عوام میں شعور دلانے اور کرونا وائریس سے متاثرہ افراد کے لئے کی جانے والی اھتیاطی اقدامات کے حوالے سے ڈاکٹرز نے بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی۔ جبکہ دوسری جانب گزشتہ کئی دنوں سے گلگت بلتستان میں پہلے نمبر پر انے والی ضلع ہنزہ کے عوام نے وائریس کی خطر ناک پھیلاو کی خوف سے بازار اور گلی محلوں میں حکومتی ایس او پیز کی پاسداری کو بجا لاتے ہوئے رہ گیر دکاندار گاہک کے علاوہ ٹرانسپورٹرز اور مسافر کے علاوہ مرد خواتین اور بچوں نے بھی ماسک کا استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں ماسک کا استعمال میں بھی پہلی نمبر حاصل کر دیا۔ میڈیا سروے کے مطابق ضلع ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ نجی ادارے اور بزنس ایسوسی ایشن کی مشاورت سے لاک ڈاون میں نرمی روزانہ دن 12بجے تا 4بجے دکانیں کھولنے کی اجازات ہے جبکہ ہفتہ اتوار صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری شدہ احکامات کی روشنی میں مکمل لاک ڈاون رہتا ہے تاہم دوران نرمی ہو یا لاک ڈاون میں ضرورت مند مسافر یا رہ گیر 95 فیصد سے ززائد عوام ماسک کا ستعمال معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سرفہرست ضلع ہنزہ میں کرونا وائریس کی کیسز میں کمی انا شروع ہو گیا ہے جوکہ ایک خوش آئندہ ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ