ہنزہ (اجلال حسین)ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں یوم القدس مذہنی جوش و خروش سے منائی گئی۔ یوم القدس کے موقع پرضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقونں میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے منعقد کئے گئے۔قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز قبضے اور امریکہ کی جانب سے ا س حوالے سے اسرائیل کی حمائت اور مدد پر دونوں ممالک کے خلاف نعرے لگائے گئے اور امریکہ اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پرچم نذر آتش کئے گئے۔اس حوالے سے مرکزی ریلی وجلسہ علی آباد میں منعقدا ہوا۔جامع مسجد علی آؓاد سے ریلی نکالی گئی اور صیہونی طاقتوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی علی آباد کے مین بازار سے گزرتی ہوئی تحصیل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اسحاق،شیخ علی محمد اور دیگر کہا کہ قبلہ اول پر ناجائز قبضے کے خلاف دنیاء کے اکثر ممالک میں ہونے والے سے احتجاجی تحریک میں تمام مسلمانوں کا مشترکہ حصہ لینے کی ضرورت ہے کیوں کہ قبلہ اول صرف اہل تشیع کا نہیں پورے مسلمانوں کا مقدس جگہ ہے۔اس کے علاوہ حضرت بی بی زینب کے مزار پر صیہونی طاقتوں کے بلااشعال گولہ باری پر بھی تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت تھی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ اور اس حوالے امریکہ کی کھلے عام اسرائیل کی حمائت اور تعاون پر دونوں ملکوں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں محصور افرد اور بیت المقدس کی آزادی میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمی تنظیمیں کردار ادا کریں ورانہ اس حوالے سے بلند ہونے والی صدائے احتجاج صیہونی طاقتوں کی تباہی کا باعث بنیں گی۔دریں اثنا ہوپر نگراور نگر خاص میں بھی یوم القدس کی ریلی نکالی گئی ریلیاں میں مذہبی سکالر ز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبلہ آزادکے لئے مسلمانوں سے مشترکہ جد و جہد کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر قراداد کے زریع ضلع ہنزہ میں عوام کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا۔جبکہ دوسری جانب یوم القدس کے حوالے سے ضلع نگر کے مختلف علاقے چھلت،سکندر آؓاد،غلمت اور سمائر نگر میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔