ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ اور نگر میں دو مزید نیشنل بنک کے برانچز کھولنے کا وعدہ کیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ  جنوری16 ہنزہ نیوز ( اجلال حسین)نیشنل بنک کے ریجنل منیجربرائے گلگت بلتستان اور ایریا منیجر کا گزشتہ روز ضلع ہنزہ اور نگر کا دورہ کیا عوام کا درینہ مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ضلع ہنزہ اور نگر میں دو مزید نیشنل بنک کے برانچز کھولنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر بازار ایسویسی کے نمائندوں کے علاوہ یوتھ اور مختلف سوسائیٹز کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیا۔ر یجنل منیجر نے ہنزہ نگر کے سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم یوتھ لون سکیم میں دلچسپی لینے کے لئے یوتھ سے مخاطب ہوا انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ بہت جلد ضلع ہنزہ کے مصروف ترین بازار علی آباد اور اسکندر آباد یا غلمت نگر میں برانچ کھولا جائیگا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل 10روپے کا چالان کے لئے ہزار روپے خرچ کرکے دور افتداہ علاقوں میں جاکر جمع کرتے تھے اب وہ اپنے گھر کے دہلیز پر ان کے مسائل حل ہونگے۔ ریجنل منیجر بازار ایسویس یشن اور یوتھ کے نمائندوں سے بنک کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا انہوں نے کہاکہ نیشنل بنک عوام کا بنک ہے اس سے نہ صرف بزنس افراد کا وابسطہ گی ہوتی ہے بلکہ ہر ایک عوام اس کے ساتھ تعلق ہوتا ہے ۔ بازار ایسوسی شن اور یوتھ ہنزہ نے ریجنل منجیر نیشنل بنک گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیشنل بنک کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر واتے ہے اور ہم وعدہ کرتے ہے کہ علی آباد برانچ گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے برانچوں کے برابری میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے یوتھ لون سکیم کو ہنزہ نگر کے یوتھ کو دینے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ یوتھ لون کو زیادہ سے زیادہ یوتھ کو لون دیکر وزیر اعظم پاکستان کی مشن کو پورا کرنے میں پنا کردار ادا کرینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر