ہنزہ نیوز اردو

ضلع گنگچھے میں سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے ضلع گنگچھے میں سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔ انہوں نے سیلاب کی زد میں آنے والے مکان میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے ، ساتھ ہی لواحقین کو یقین دلایا کہ ان کی داد رسی اور بحالی کے لیئیے ہر ممکن حکومتی امداد کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ضلع کی انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کی بحالی اور امداد کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید ہنگامی اقدامات کیئے جائیں گے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ