ہنزہ نیوز اردو

ضلع غذر میں پے درپے خودکشیوں کو روکنے اور اس کے اسباب جاننے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( خصوصی رپورٹر) ضلع غذر میں پے درپے خودکشیوں کو روکنے اور اس کے اسباب جاننے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال ہے۔ جبکہ باقی ممبران میں ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ، صوبائی وزیر سیاحت فدا خان، ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی اور راجہ جہانزیب خان ہیں۔ کمیٹی ضلع غذر میں خودکشیوں کے حوالے سے کیمونٹی ، این جی اوز اور حکومت کے ساتھ مل کر ان کی روک تھام اور اسباب جاننے کے لئے 6جون کو گاہکوچ میں ایک سمینار منقعد کر ئیگا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے تشکیل دی جانے والے کمیٹی مختلف این جی اوز جس میں آغا خان رول سپورٹ پروگرام، ہیومین رائٹس کمیشن اور دیگر ادارے سے ڈیٹا لے کر صوبے اور خاص کر غذر میں خودکشیوں کے اسباب پر کام کرئیگا۔ اس حوالے سے کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ ضلع غذر میں خودکشی میں روز بروز اضافے پر تشوش ہے ۔خودکشی کرنے میں زیادہ تر نوجوان خواتین ومرد شامل ہیں۔ کچھ سال سے غذ ر میں خودکشی سے نوجوان اپنے زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں جو کہ پورے صوبے کے لئے تشوش کا باعث ہے ان خودکشی کی روک تھام ضروری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان خودکشیوں کے اسباب جانے بغیر ہمارے لئے اس کی روک تھام ممکن نہیں ہے۔اس لئے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ اسمبلی اجلاس میں باقاعدہ طور پر خودکشی کے حوالے سے قانون سازی بھی کرینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ