ہنزہ نیوز اردو

ضلع بھر میں 5335بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے مختلف ٹیمیں تیار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ضلع بھر میں 5335بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے مختلف ٹیمیں تیار، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پولیومہم بائیکاٹ کی صورت پلان بی کے حساب سے پولیو مہم کو کامیاب انداز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی ایچ او ہنزہ کا ڈی سی ہنزہ کو بریفنگ ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے گزشتہ روز بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اس مو قع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ میں شرح خواندگی سو فیصد ہونے کی وجہ سے پولیو مہم مکمل طور پر کامیاب ہے جہاں کہیی سے بھی کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر مہم کو کامیاب بناتے ہے جس کا سہرا ہنزہ کے ماوں اور بہنوں کو جاتا ہے جن کی وجہ سے پولیو مہم کامیاب ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایکٹنگ ڈی سی ہنزہ کپٹن(ر) اعجاز قاسم نے پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں محکمہ صحت ہنزہ کے حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا پولیو مہم میں جس قد ر ضلعی انتظامیہ سے تعاون درکار ہو ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے مگر پولیو مہم میں کام کرنے والے عملہ نہایت ہی دیانداری کے ساتھ کام کرے چونکہ اج کا بچہ ہمارا کل کا مستقبل ہے جب بچہ تندوست ہوگی تو معاشری تندورست ہوتا ہے۔ڈی سی ہنزہ نے سول ہسپتال علی آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیومہم کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کی مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہیں انشااللہ پہلے کی طرح سال کے اخری روانڈ میں بھی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرئینگے ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے پولیو کے حوالے سے ڈی سی ہنزہ کو مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 10سے 13دسمبرسے شروع ہونے والی پولیو مہم میں ضلع ہنزہ میں 5335بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائینگے جس کے لئے محکمہ صحت ہنزہ نے 43موبائل ٹیموں کے علاوہ ضلع ہنزہ کے اندورن اور خارجی راستوں پر 3پوئینٹ بنانے کے ساتھ 22فکس سنٹرز،12ایریا انچارج 8زونل سپروائز راور بیس سے زائد چھوٹے بڑے گاڑیاں اس مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔ جبکہ چوتھے دن میں کیچ آپ ٹیمیں بھی گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے تاکہ کوئی بچہ قطرے سے محروم نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ باخبر زرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کوئی سرکاری معاملات میں مطالبات کی منظوری تک پولیو مہم کے بائیکاٹ کی خبر گردش کر رہی ہیں اس ضمن میں محکمہ صحت ہنزہ نے پلان Bیعنی متبادل ٹیمیں تیار کی ہے پولیو مہم کو کامیاب بنائے گے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ