گلگت جنوری16 ہنزہ نیوز ( پ ر) صو با ئی وزیرویمن ڈویلپمنٹ ،سیا حت وکھیل ،ثقافت گلگت بلتستان صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صو بے میں صحت اور تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقد ا مات کررہی ہے ۔ ضلع استور ، دیا مر اورکھرمنگ شا مل ہیں حکومت ان پسما ندہ علا قوں میں صحت کی تمام بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رہنما فیملی پلا ننگ ایسو سی ایشن گلگت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ فیملی پلا ننگ ایسو سی ایشن کے اس خطے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہو ں نے کم وسا ئل کے با وجود غریب عوام کے بہتر صحت کی سہو لیا ت دینے میں کلیدی کردار ادا کیاہے جس پر فیملی پلا ننگ ایسو سی ایشن کے سٹاف مبار ک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں صحت اور تعلیم کے بنیاد ی سہو لیات فراہم کر نے کیلئے صوبا ئی حکو مت تر جیہی بنیاد وں پر اقدا مات کررہی ہے ۔ جس میں2ہسپتا ل اور کینسر کی ہسپتال شامل ہے ، جس پر بہت جلد کا م شروع ہو گا۔ انہو ں نے ایک سوال کے جوا ب میں بتا یا کہ گلگت بلتستان کے پا پولیشن ویلفیئر ، ویمن ڈویلپمنٹ ، یو تھ آفیئر اور سوشل ویلفیئر کو ملا کر ایک ا دارہ بنا رہے ہیں اور ایک سیکر یٹری کو تعینات کیا جا ئیگا ۔ جس کے لئے کام مکمل ہو چکا ہے ۔ آ خر میں انہو ں نے فیملی پلا ننگ ہسپتال گلگت کا دورہ بھی کیا انکاکاوشوں کو سراہا ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ