ہنزہ نیوز اردو

ضرورت پڑنے پر حسن آباد کے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے سرکاری سطح پر بند وبست کر رکھا ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ): حکومت ، پاک فوج اور انتظامیہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں مشکل کھڑی میں اپ کو تنہا نہیں چھوڑیں انشااللہ ماہرین روزانہ کے حساب میں نگرانی کرتے ہیں ضرورت پڑنے پر حسن آباد کے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے سرکاری سطح پر بند وبست کر رکھا ہیں۔ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے ہنزہ حسن آباد میں ششپر گلیشیر سے متاثر ہونے والے حسن آباد، علی آباد، مرتضی آباد اور حید ر آباد کے نمائندہ فد سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ششپر گلیشیر کا معائینہ گزشتہ سال نومبر سے کیا جا رہاہیں جبکہ میں اور فورس کمانڈر صاحب نے بھی دو دو دفعہ اس کا فضائی اور زمینی معائینہ بھی کردیا ہیں اور روزانہ کے بنیاد پر ماہرین اورط ریسکو اداروں کے زریعے نگرانی کی جا رہی ہیں۔ انشااللہ عوام دعا کریں کہ گلیشیر زیادہ اگے کی طرف پھیلاو نہ ہو ،خدا نخوستہ کسی بھی ہنگامی صورت اختیار کرنے پر سب سے پہلے عوام حسن آباد جو کہ72گھرانو ں پر مشتمل ہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے مکمل طور پر تیاری کر چکے ہیں اگر اس میں از سرنو گھرانوں اور اراضی کا تحقیقات کرنا پڑے تو آئندہ ایک دے دو ہفتوں کے اندر ضلعی انتظامیہ کر دئیگی۔۔ جبکہ ضلع ہنزہ کے دیگر موضع جات کے لئے 40ہزارگندم بیگ علی آباد میں سٹور کرنے کے علاوہ ادویات اور دیگر اہم ضروری سامان کی سٹوریزکا بھی بندوبست کیا ہیں جبکہ علی آباد تاحید ر آباد مرتضی آباد اور حسن آباد کے لئے آبپاشی اور پینے کے پانی کے لئے متبادل بندو بست کیا گیا ہیں انشااللہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کے بنیاد پر عوام حسن آباد سے رابطے میں رکھے گے۔اس موقع پر انہوں نے ،مزید کہا کہ عوام کہ جو بھی نقصانات ہونگے اس کا ازلہ بھی کیا جائے گا چاہیے وہ درختاں، زمین کی شکل میں ہو یا مکانات یا مویشی خانے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہنزہ مکمل طور پر پراعتماد چونکہ حکومت پاکستان ، صوبائی حکومت ،پاک فوج اور انتظامیہ عوام کے شانہ بشانہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کھڑے ہیں ۔ اس موقع پر صدر اسماعیلی ریجنل کو نسل ہنزہ شریف خان نے اپنے خطاب میں کیا کہ ہمیں حکومت پاکستان ، پاک فوج صوبائی حکومت اور انتظامیہ پر مکمل اعتماد کرتی ہیں جنہوں سے اس قبل بھی مختلف قدرتی آفت میں عوام کو ہرممکن امداد فراہم کردی ہیَ انشااللہ اللہ خیرکرئیگا ششپر گلیشیر ہنزہ سے کوئی بھی کم سے کم نقصان ہو اور توقع ہے کہ کسی بھی صوتحال سے نمنٹے کے لئے حکومت پاکستان کے مختلف ادارے متحرک ہیں اور امید ہیں کہ حسب معمول متاثرہونے والے عوام کے لئے ہر ممکن امداد اور محفوظ مقام پر منتقل کرئیگا ۔ انہوں نے پاک فوج صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ دیگر ریسکو اداروں کا شکر گزار ہیں جنہوں نے شروع دن سے ہی ششپر گلیشیر کی نگرانی کے علاوہ عوام کی جان مال کی تحفظ کرنے کے لئے بندوبست کر لیا ہیں۔ اس موقع پر حسن آباد کمیونٹی کی جانب سے طارق جمیل نے ششپر گلیشیر سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا کر رہے ہیں کہ اللہ تعالی اس آفت سے ہمیں بچائیں تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے ہونے پر حسن آباد کے72گھرانوں کے علاوہ ہزاروں کنال زرعی اراضی کے علاوہ ہزاروں درختان ، پینے اور آبپاشی کے لئے پانی بھی متاثرہونے کا خدشہ ہیں اس کے لئے ہم حسن آباد کے عوام مکمل طور پر حکومت کی جانب سے ملنے امداد کے منتظر ہونگے جس کے لئے سرکاری سطح پر پہلے سے اقدامات کر چکے ہیں جس کے لئے ہم شکر گزار ہیں۔ اس سے قبل فورس کمانڈراور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ششپر گلیشیر اور اس سے بننے والی جھیل کا فضائی معائینہ بھی کیا جبکہ فورس کمانڈر کے حکم پر مقامی عمائدین، میڈیا اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کو بھی ششپر گلیشیر کا فضائی معائینہ کروا دیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ