ہنزہ نیوز اردو

صوبائی وزیر ٹوریزم و ثقافت فدا خان فدا سے ایک ملاقات کی اس دوران شکور خان نے دوردراز علاقہ درکوت کے مسائل کے حوالے سے انھیں آگاہ کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات حوالدار شکور خان نے صوبائی وزیر ٹوریزم و ثقافت فدا خان فدا سے ایک ملاقات کی اس دوران شکور خان نے دوردراز علاقہ درکوت کے مسائل کے حوالے سے انھیں آگاہ کیا۔اور اس جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیا کہ فدا خان فدا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہے تاہم ان مسائل کے حل کیلئے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور تعمیر و ترقی کیلئے مضبوط منصوبہ رکھتی ہے اور درکوت سمیت غذر کے دیگر علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے درکوت میں گراؤنڈ میں تعمیر کریں گے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کرنے میں سنجیدہ ہے اور سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ درکوت کے عوام محب وطن اور امن پسند ہیں۔انھوں نے کہا کہ2010 کے سیلاب متاثرین کو بھی درپیش مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔شکور خان نے اس موقع پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 2010کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پی پی پی کے دور میں کوئی کام نہیں ہوا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت پر لوگوں کی نظر ہے مایوس نہ کیا جائے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ