گلگت (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نےکہا ہے کہ صوبائی وزراء کے کرپشن سے متعلق بیانات اعترافِ جرم ہیں یہ بیانات بذاتِ خود حکومت کے خلاف وہائٹ پیپر ہیں۔ اسکے بعد بھی اگر تحقیقاتی ادارے آنکھیں بند رکھیں گے تو پھر یہ بہت بڑی زیادتی ہوگی۔گڈ گورننس کا راگ الاپنے والی حفیظ سرکار کی کرپشن کی داستانیں اب کھل کر سامنے آنے لگی ہیں۔ٹھیکوں کی اپنوں میں بندربانٹ اور نوکریوں کی فروخت کے علاوہ اب تک کوئی کارکردگی نظر نہیں آئی۔اب تو صوبائی حکومت کے ذمہ دار لوگ اور وزراء خود کھلی کرپشن کا اعتراف کر رہے ہیں۔جن لوگوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے وہ پیپلز پارٹی پر الزامات لگا رہے تھے۔نیب اور دیگر ادارے اگر شفاف تحقیقات کریں تو ہر منصوبے کے پیچھے کرپشن کی داستانیں ہیں اور یہ سب وزیراعلیٰ کی ایما پر ہورہا ہے بڑے بڑے پراجیکٹ میں وزیراعلیٰ پارٹنر بنے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ کرپٹ لوگوں کو منظرِ عام پر لا کر احتساب کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کر کراچی میں لاپتہ ہونے والی گلگت بلتستان کی بیٹی کو بازیاب کرانے اور راولپنڈی میں قتل ہونے والے طالب علم کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کو وفاقی سطح پر موثر انداز میں آواز بلند کرنی چاہئے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ