صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ ایک وزیر سے منسوب کرکے مقامی اخبارات میں مقامی اور غیر مقامی آفیسران کے متعلق بیانات بالکل سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کی گئی ہے اور غلط حوالہ دے کر بیانات چھاپے گئے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی تھی تمام آفیسران ریاست کے ملازم ہیں اور چاہے وہ مقامی ہوں یا غیر مقامی وہ سب جانفشانی کے ساتھ ریاستی امور سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی استعداد کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ بعض اخبارات نے اس ایشو کو غیر ضروری طور پر اچھالا صوبائی حکومت ہر قسم کی تعصبات کے خاتمہ کا تہیہ کئے ہوئے ہیں اور حتیٰ کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے تعصبات کی خاتمے کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا تمام وفاقی اور صوبائی آفیسران ایک مکمل ٹیم ہیں ملک کے تمام صوبے سے آفیسران گلگت بلتستان اپنی خدمات سرانجام دینے آتے ہیں جوکہ مکمل مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام تعصبات کا قلع قمع کیا ہے اور صرف ملک کا مفاد عزیز رکھا ہے تو ایسے میں مقامی اور غیر مقامی تعصب کو حکومت کے کسی وزیر سے منسوب کرنا بالکل حقیقت کے منافی اور ذاتی خواہشات کا اظہار ہے انہوں نے کہاکہ تمام آفیسران حکومت کے ٹیم کا حصہ ہے اور ان کے خدمات پر حکومت کو فخر ہے سرکاری آفیسران ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے صوبائی ترجمان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن کا خاتمہ کیا ہے اور کرپشن کے خاتمے میں تمام سرکاری آفیسران چاہے وہ مقامی ہوں یا غیر مقامی سب نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر حکومت تمام سرکاری آفیسران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ماضی میں اگر کسی آفیسر نے زیادتی کی ہے تو ان صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں پہلے ایک صوبے سے ایک سرکاری آفیسر ان آتے تھے جبکہ اب تمام صوبوں سے قابل آفیسران گلگت بلتستان حکومت میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ