ہنزہ ( بیورو چیف ،سروے رپورٹ ) صدر پاکستان ممنون حسین کا تین روزہ دورہ ہنزہ اختتام عوام پریشان ، دورے میں میر غضنفر علی خان کو کرڑوں روپے کا فائدہ ہوگیا۔۔۔ صدر مملکت پاکستان ممنون حسین کا دورہ ہنزہ گزشتہ روز اختتام ہو گیاتین روزہ صدر کے دورے کے دوران پر امن ہنزہ کے مختلف علاقوں میں کرفیوں کا سماں ہواجس کی وجہ سے کاروباری مراکز ، ٹرانسپورٹ کے علاوہ عوامی حلقوں میں کی جانے والی مصروفیات بُری طرح متاثر ہو گئے ۔ صدر پاکستان کی آمد پر ہنزہ کے عوام صدر کو خوش آمد کہنے کے لئے گرم جوشی سے تیار تھے مگر پر امن ہنزہ جہاں پر لاکھوں سیاحوں کی آمد گزشتہ دو مہنوں سے جاری ہے وہاں پر صدر پاکستان ممنون حسین کے لئے سیکورٹی ادارہ کی جانب سے خطرناک قرار دیتے ہوئے بازاروں ، ٹرانسپورٹ اور عوام کو شاہراہ قراقرم پر چلنے کے لئے مکمل پابندی عائد کر دیا تھا نہ صر ف مقامی افراد بلکہ ملکی سیاح بھی تین دنوں تک صدر کے دورے سے مایوس رہے جن کی وجہ سے سیاحوں اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا سروے کے مطابق صدر پاکستان کا دورہ ہنزہ میں عوام ، سیاح اور مریضوں کو نہ صرف سخت پریشانی کا سامنا ہوا بلکہ گلگت بلتستان کے انتظامیہ کو بھی عوام کے ساتھ ناراضی موڑلینا پڑا تو دوسری طرف ہنزہ میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ان کی شاہی محل کی مکمل طور پر مرمت ۔ واش روم ، کمروں سے لیکر بادشاہی صحن تک کروڑوں روپے کی سرکاری اخراجات سے مرمت اور محل کا پرانہ استعمال شدہ سامان کو بھی تبدیل کر دیا گیا ۔ صدر پاکستان کے دورہ کے موقع پر ضلع ہنزہ کے عوام کو مکمل طور پر محصور کیا جبکہ غلطی اور مجبوری کے تحت شاہراہ قراقرم پر نکلانے والے خواتین اور مرد کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بھی بدتمیزی کے ساتھ پیش ہوئے تاہم عوام کی جانب سے علاقے میں پرامن فضا کو قائم رکھنے کے لئے صبر تحمیل کے ساتھ پیش ہوئے جس کا عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔میڈیا سروے کے مطابق صدر پاکستا ن کا تین روزہ دورے ہنزہ میں KIUکیمپس ہنزہ کا افتتاح بند کمرے میں ہوا جس کے لئے لاکھوں روپے کی اخراجات ہوگئے ۔ صدر مملکت ہنزہ کا KIUکیمپس ہنزہ کا افتتاحی تقریب میر کے محل میں کرنے کے بجائے ایوان صدر اسلام آباد میں کرتا تو بھی کوئی فرق نہیں تھا کیونکہ میر کا محل ہو یا ایوان صدر عوام کے نظر میں برابر ہے اگر KIUکیمپس ہنزہ کا افتتاح کرتے تو قراقرم انٹرنیشنل یورنیورسٹی ہنزہ کیمپس کریم آباد میں کرتے تو KIUکے طلباء کے مسائل صدر پاکستان سنتے مگر ایس انہیں ہوا۔صدر پاکستان کا دورہ ہنزہ جو کہ نجی تھا مگر عوام کے لئے مختلف قسم کے مشکلات جبکہ میر غضنفر علی خان کو فائدہ دینے کے سواء کچھ بھی نہیں تھا عوام صدر پاکستان کے دورہ سے انتہائی مایوس رہ گئے۔