ہنزہ نیوز اردو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے تین روزہ دورہ ہنزہ کو سہرا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے تین روزہ دورہ ہنزہ کو سہرا تے ہوئے کہا کہ سابق صدر ممنون حسین کے دورہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ صدر کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ہنزہ کو جزوی طور پر سیل کیا جائے گا تمام چھوٹے بڑے سڑکوں کو مکمل طورپر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا جائے گا سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بند ہونگے موبائل سروس بھی معطل ہوگی اور صدر پاکستان سیر تفری کرکے چلا جائے گا تاہم صدر مملکت عارف علوی کا تین روزہ دورہ اس کے برعکس رہا صدر مملکت نے سیر و تفری کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کا بغور جائزہ لیا مختلف مقامات پر لوگوں نے صدر مملکت کو خوش آمدید کیا اور درپیش مسائل بھی گوش گزار کرائے صدر نے ہنزہ میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جس کے بارے میں ہنزہ پریس کلب کے نمائندوں نے صدر مملکت کو آگاہ کیا اور عطا آباد جھیل پر بنے والے ۲۳۰۵ میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر کے سلسلے میں آنے والے مشکلات سے آگاہ کیا صدر مملکت نے ہنزہ پریس کلب کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے وزیر آعظم کو ضرور آگاہ کرینگے اس کے علاوہ ہنزہ پریس کلب کی بہتری کے لئے بھی مدد فراہم کئے جاینگے اسیر سیاسی رہنما بابا جان اور ساتھیوں کی رہائی کے لئے بابا جان کی والدہ نے خصوصی ملاقات کی صدر مملکت نے بابا جان کی والدہ کو یقین دلایا کہ اس کیس کو دیکھ کر ہر ممکن تعاون کرینگے

مزید دریافت کریں۔