ہنزہ نیوز اردو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قدیم اللت فورٹ،آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول اور خواتین کو ہنر مند بنانے والا پروجیکٹ سقم کادورہ اور ثقافتی پروگروام میں شرکت کی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنز (ہنزہ نیوز): صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے نجی ہنزہ کے دورے تیسرے روز آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا جس میں صدر مملکت نے طلبا و طالبات سے بات کرتے ہوئے ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کا پاکستان میں صحت اور تعلیم کے لئے خدمات کو سراہا ۔صدر مملکت اور خاتون اول نے التت کا قدیمی قلعہ التت فورٹ کا دورہ کیا آغاخان کلچر سروس کے زیر نگرانی خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے قائم پروجیکٹ سقم کا بھی دورہ کیا۔ التت ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہ رنگارنگ ثقافتی پروگرام میں شرکت کے بعد صدرمملکت نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے اداروں نے صحت،تعلیم اور دہی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ہنزہ اور گلگت بلتستان میں آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک اور ناروے حکومت کی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
.ہنزہ میں یہ میرا دوسرا دورہ ہے ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان نے اس علاقے بلکہ پاکستان کی ترقی کیلئے لیے انتہائی اہم کام کیا ہے

مزید دریافت کریں۔