ہنزہ نیوز اردو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلتستان یونیورسٹی کے طلبا کی ملاقات 

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

:اسلام آباد(ضیاء) :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پوشیدہ ہے اور تعلیم ہی لوگوں کو غربت سے نکالنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بلتستان یونیورسٹی ،سکردوکے طلبا سے ملاقات کے دوران کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان ملک کا خوبصورت اور اہم ترین علاقہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں طلباء کو نئے ابھرنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں۔صدر مملکت نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلباء اور یونیورسٹیاں اس پر عبور حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت کا اجراء کر دیا گیا ہے اور اسے جلد دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ پانچ سال میں اس شعبے کی برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اس شعبے پر مزید توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ سیاحت کا فروغ اس علاقے کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ