ہنزہ نیوز اردو

شوق شہادت کے جذبے سے سرشار افواج پاکستان کا مقابلہ دشمن کے بس کی بات نہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔


راولپنڈی ۔(پ ر ) شوق شہادت کے جذبے سے سرشار افواج پاکستان کا مقابلہ دشمن کے بس کی بات نہیں ،قوم شہداءکی قربانیوں پر نازاں ہے ۔یہ بات وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے چکری کے نواحی گاﺅں بگرہ سیداں میں شہید غلام رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر کی ۔انہوںن ے کہاکہ شہید غلام رضا نے دفاع وطن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے وطن سے محبت کی عظیم مثال قائم کی ہے ۔غلام سرور خان نے کہاکہ کم ظرف اور بزدل بھارت شوق شہادت کے جذبے سے سرشار پاکستان مسلح افواج کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہاکہ شہید غلام رضا نے جس جوانمردی سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا پوری قوم ان پر نازاں ہے ۔غلام سرور خان نے کہاکہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور بھارت کے مذموم مقاصد کبھی پوری نہیں ہوں گے انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان کی سرحد کے خلاف ورزی کا نتیجہ دیکھ لیا ہم نے کہا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو بھارت ہلکا نہ لے نتیجہ اس کے سامنے ہے جس قوم کی سرحدوں پر شہید غلام رضا جیسے شیر دل جوان کھڑے ہیں دنیاکی کوئی طاقت اس کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتی ۔شہید غلام رضا کی نماز جنازہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ،چوہدری محمد افضل آف پڑیال سمیت مسلح افواج کے افسران جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی اور شہید غلام رضا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر علاقہ کی فضاءنعرہ تکبیر اللہ اکبر ،افواج پاکستان زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ