ہنزہ نیوز اردو

شوشل میڈیا پر ان کے خلاف سوچیے سمجھے پلان کے تحت پروپگنڈا پھیلایا جا رہا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(سلیم برچہ )پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے امیدوار برائے جی بی اے 6 ایڈوکیٹ ظہور کریم کا کہنا ہے کہ شوشل میڈیا پر ان کے خلاف سوچیے سمجھے پلان کے تحت پروپگنڈا پھیلایا جا رہا ہے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ہنزہ ڈسٹرکٹ کے نام سے شوشل میڈیا پر چلایا جانے والا پیج پر ان کے خلاف خبر لگائی گئی ہے کہ ایڈوکیٹ ظہور کریم نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کی خاطر ہنزہ میں موجود دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے اور خاموش رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیج کو چلانے والے بے بنیاد الزامات لگا رہے جس سے الیکشن کے دنوں میں انکی مقبولیت کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا ایسے الزامات لگانے سے گریز کریں ایسے بے بنیاد افواہوں کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے سرکاری اداروں میں موجود تمام غیر مقامی افراد نے ہنزہ کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے جس کے خلاف پہلے بھی کام کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہنزہ کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف اپنی تمام تر کوششوں جاری رکھیں گے انکی نظر میں سب سے پہلے ہنزہ کی تعمیر وترقی اہمیت رکھتا ہے اس کے بعد پارٹی پالیسیز اور پارٹی کے مفادات آتے ہیں ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے لیے وہ پہلے بھی آواز بلند کرتے رہے ہیں اور انشاء اللہ مرتے دم تک ہنزہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ