ہنزہ (رحیم اللہ بیگ )شمشال کے عوام کا موقف ہے کہ شمشال کے آبادی والے زمین پر جس پر شمشال کے عوام نے کوہل بنا کر آباد کیا ہے ذبردستی مائننگ لیز کا اجرا کر کے غیر ملکی سرمایہ کار کو لانا سمجھ سے بالاتر ہے ضلعی انتظامیہ کا شمشال کے عوام کے ساتھ نا مناسب رویئے نے شمشال کے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہوگیا ہے جس جگے پر مائننگ لیز جاری ہوا ہے اس کو شمشال نیشنل ٹرسٹ نے بہت محنت سے کوہل نکال کر آباد کیا ہے اور اس واٹر چینل کی حفاظت کے لئے دو بندے سال بھر اس واٹر چینل کی دیکھ بال کرتے ہیں اس کے علاوہ شمشال کا پورا علاقہ جنگلی حیات کی تحفظ کے لئے کمنٹیٹی کنڑول ہنٹنگ ایریا بنایا گیا ہے اس جگے کا مائننگ لیز دینا وائلڈ لائف ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی ہے شمشال کے عوام نے فورس کمانڈر ، وزیر اعلی ، گورنر ، چیف سکریٹری سے اپیل کی ہے کہ شمشال کے عوام کے خواہشات کے بر عکس ہونے والے لیز نامے کو منسوخ کرانے میں ان کی مدد کریں اور ضلعی انظامیہ بھی شمشال کے عوام کے خواہشات اور جائز مطالبات کا احترام کریں

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ