ہنزہ نیوز اردو

ششپر گلیشر ایک بار پھر پگھلنے لگا گزشتہ رات گئے اچانک حسن آباد نالے سے پانی کی بہاؤ سیلابی ریلے میں تبدیل ہونے سے حسن آباد سے جاری آبپاشی اور پینے کا پانی مکمل طور پر منطقہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) ششپر گلیشر ایک بار پھر پگھلنے لگا گزشتہ رات گئے اچانک حسن آباد نالے سے ششپر گلیشر میں بنے والے جھیل سے پانی کے اخراج میں آضافہ ہوا صبح تک پانی کا بہاؤ تقریباً 13 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا اچانک پانی کی بہاؤ نے حسن آباد نے سے متصل نشیبی علاقے متاثر ہنگامی صورت حال تب پیدا ہوئی جب دوپہر کے بعد پانی کے بہاؤ میں مذید اضافہ ہوا جس سے شاہراہ ریشم کا کٹاؤ کے ساتھ حسن آباد نالے کا میں پل کو خطرہ کے پیش نظر انتظامیہ نے ہر قسم کی ٹریفک معطل کی اور پانی کی بہاؤ سیلابی ریلے میں تبدیل ہونے سے حسن آباد سے جاری آبپاشی اور پینے کا پانی مکمل طور پر منطقہ ہوا اور حسن آباد کے چار گھروں کے ردجنوں افراد کو گھر خالی کراکر ان کو خوراک اور اور خیمے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے گئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد ، ایکسئن تعمیرات مبشر حسن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے شہزاد بیگ ، کے ہمراہ ششپر گلیشر کا جائزہ لینے حسن آباد نالہ پہنچے جبکہ ایس ایس پی طاہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تعمور حسن آباد میں موجود رہے متاثرین سے بات کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ نے یقین دلایاکہ ہم حسن آباد ڈزاسٹر میں نقصانات کا ازالہ کرینگے اور آئندہ کے لئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینگے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ