ہنزہ نیوز اردو

شاہ سلیم خان پولیس کے نوجوانوں کو انتخابی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہا ہے، ظہور کریم ایڈووکیٹ رہنما پیپلز پارٹی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ  16 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز ( بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ظہور کریم ایڈ وکیٹ نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامز د امیدوار سلیم خان انتخابی مہم کے دوران سرکاری ملازمین کو استعمال کر رہے ہیں ان کے اس غیر قانونی کام کو روکا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ سلیم خان اپنے انتخابی کیمپینز میں پولیس جوانوں کو ساتھ رکھ کر عوام پر ذہنی دباو ڈال رہے ہیں جو کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر سلیم خان جو کہ میر غضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان کے صاحبزادے ہیں اپنے والد کے عہدے کا سہارا لیتے ہوے پولیس نوجوانوں کو انتخابی مہم میں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حرکت کو روکا جائے ورنہ دیگر پارٹیاں الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ