ہنزہ نیوز اردو

سی پیک کانفرنس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کی خطاب چھوٹ کا پلندتھا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ سی پیک کانفرنس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کی خطاب چھوٹ کا پلندتھا جس میں گلگت بلتستان میں کسی بھی پراجیکٹ کا زکر تک نہیں کیا گیا،سی پیک میں 35ارب ڈالرز صرف تونائی کے منصوبوں کے لئے رکھے گئے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے لئے وسیع پوٹنشل ہونے کے باوجود گلگت بلتستان میں ایک بھی ہائیڈل پاورجنریشن کا منصوبہ نہیں رکھا گیا ہے ۔بدھ کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مسلم لیگ ن کی حکومت سے کوئی توقع نہیں ہے اس لئے ہم سٹیٹ سے اپنی آئینی حیثیت کا تعین اور گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ گلگت بلتستان میں پوٹنشل ہے جسے یکسر مسترد کیا گیا اوروفاقی وزیر صرف یہ بتانے آئے تھے کہ انہوں نے سی پیک میں دوسرے صوبوں کو کتنا شیر دیا ہے اور گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر گلگت بلتستان کے عوام میں تیزی مایوسی پھیلی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے دور میں شروع کیا گیا میگامنصوبہ دیامر ڈیم کے متاثرین کو بروقت معاوضے دے دئے گئے تھے ۔مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کا یہ رویہ گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کے منہ پر تمانچہ ہے جو بڑے بڑے دعوے کررہے تھے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ