ہنزہ (ہنزہ نیوز) سیکٹر کمانڈر ایس سی او ثاقب اقبا ل نے خیبر ہنزہ میں موبائل ٹاور کا افتتاح کیا جس سے نہ صرف علاقے کے عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ کے کے ایچ پر سفر کرنے والے لوگوں کیلئے فائدہ ہوگا ۔اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ ایس سی او اپکا ادارہ ہے اور یہ آپ کیلئے ہی کام کررہا ہے انھوں نے کہاکہ ہم اپنے سروسز کو بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں اور مزید علاقوں میں ٹاورز بنا رہے ہیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔سیکٹر کمانڈر ایس سی او کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ایکسچینج کے کیپسٹی کو بڑھا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ ہم تھری جی اور فور جی سروس کی بہتری پر بھی کام کررہے ہیں۔اس موقعے پر مقامی افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سالوں سے ایس سی او سے مطالبہ کررہے تھے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں سیکٹر کمانڈر کا جس نے آج ٹاور کا افتتاح کرکے ہمارے دیرینہ مطالبے کو عملی جاما پہنایا ۔
تقریب میں ایس سی او حکام کے ساتھ ساتھ علاقے کے عمائدین اور عوام کے ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور عوام کی جانب سے ایس سی او کے اس قدم کو قابل تحسین قرار دیا

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ