ہنزہ نیوز اردو

سیکریٹری صحت گلگت بلتستان، ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت، ایم ایس شہید سیف الرحمن ہسپتال اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو 24اپریل کو عدالت طلب

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت:چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے سوشل میڈیا پر گلگت کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ماسک، دستانے اور پی پی ای کٹس کی عدم فراہمی اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کوسستے اور غیر معیاری حفاظتی لبا س دئیے جانے کے حوالے سے شہری کی اپیل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان، ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت، ایم ایس شہید سیف الرحمن ہسپتال اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو 24اپریل کو عدالت طلب کر لیا،گزشتہ دنوں سینئر صحافی محبوب خیام نے سوشل میڈیا کے ذریعے چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز سے اپیل کی تھی کہ وہ 70کروڑ روپے کی خطیر رقم سے غیر معیاری طبعی آلات ماسکس، دستانے اور پی پی ای کٹس کی خریداری اور گلگت کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے غیر معیاری ماسک، دستانے اور پی پی ای کٹس فراہم کرنے پرنوٹس لیں جس پر چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ ملک حق نواز نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان، ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت، ایم ایس شہید سیف الرحمن ہسپتال اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارتڑ ہسپتال کو 24اپریل کو عدالت طلب کر لیا ہے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ