ہنزہ نیوز اردو

سیکرٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کے احکامات کو نظر انداز کر دیا بلکہ بجلی کے خلاف ہنزہ کے تاریخ میں پہلی دفعہ دھرنا دینے والے عوام کے ساتھ مذاق

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین )24گھنٹے گزر گئے، ہنزہ دھرنے کیساتھ محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام مذاق کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چھوڑو ہوتاہیں جب ہم چا ہیے بجلی دئینگے۔ سیکرٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کے احکامات کو نظر انداز کر دیا بلکہ بجلی کے خلاف ہنزہ کے تاریخ میں پہلی دفعہ دھرنا دینے والے عوام کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے سیکرٹری واٹر اینڈ پاور جی بی کی جانب سے محکمہ کو دی جانے والی احکامات کی روشنی میں جب میڈیا کے نمائندے حسن آباد تھرمل جنریٹر کی مرمت کے موقع پر گزشتہ شب پہنچے تو ایگزیکٹو انجنئر محکمہ برقیات ہنزہ کا رویا گزشتہ کئی دنوں سے دوسرا تھا۔نمائندہ میڈیا جب مرمت شدہ تھرمل جنریٹر کے موقع پر پہنچ گئے تو ایگزیکٹو انجیئنر محکمہ برقیات رفوع چکر ہوگئے ان کے متبادل محکمہ برقیات ہنزہ کے ایس ڈی او نے موقع پر بریفنگ دے دیا جن کو پتہ ہی نہیں تھا کہ آل پارٹی رابطہ کمیٹی کے ممبران نے محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے حکام کے ساتھ کیا مذاکرات ہوئی تھی۔موقع پر موجود ایس ڈی او نے کہا کہ تھرمل جنریٹر پر کام ہو رہا ہے انشااللہ آئندہ دو سے تین روز میں مرمت کرکے عوام کو بجلی فراہم کرئینگے چونکہ تھرمل جنریٹر میں فنی خرابی کچھ زیادہ ہی ہیں۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ دنوں ہونے والی ہنزہ کے دھرنے کے دوران محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے حکام نے حسن آباد میں نصب شدہ مرمتی تھرمل جنریٹر سے بجلی 24گھنٹوں کے اندز آن کیا جائے گا مگر اس کے برعکس نظر انے کو ملا۔اس معاملے میں ایگزیکٹو انجیئنر محکمہ برقیات ہنزہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان کا جواب کچھ اور ہی تھا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر