ہنزہ نیوز اردو

سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن گلگت بلتستان محمد علی کے احکامات پر عملہ ہنزہ نے گزشتہ روز ہنزہ کے مختلف ٹرانسپورٹ آڈو کا معائینہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن گلگت بلتستان محمد علی کے احکامات پر عملہ ہنزہ نے گزشتہ روز ہنزہ کے مختلف ٹرانسپورٹ آڈو کا معائینہ کر دیا۔ اس دوران ہنزہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر یاسر نے مسافر آڈوں کے معائینہ کے دوارن مسافر وں کی سہولیتیں خصوصاً واش روم کا بندوبس کے علاوہ انتظار گا ہ کے علاوہ دیگر اہم جگہوں کا معائینہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر یاسر نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ضلع ہنزہ اور نگر سے پنڈی اور کراچی چلنے والی ٹرانسپورٹرز مسافروں کو ہر ممکن سہولیت فراہم کریں جس کے لئے محکمہ ہذا کسی ٹرانسپورٹ کمپنی کو کسی قسیم کی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے اندورن اور بیرون چلنے والے ٹر انسپورٹ آڈوں کے ملکان کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفے کے دوران مسافروں کے آرام گاہ، واش روم اور دیگر سہولیتیں فراہم نہ کی گئی تو ٹرانسپورٹ آڈے کو سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معائینہ کا مقصد ٹرانسپورٹ ملکان کو تنگ کرنا نہیں ہے بلکہ مسافروں کی فراہمی سہولت اور ٹرانسپورٹ آڈوں کے مالکان کے ساتھ ہمداردی ظاہر ہے جہاں پر ملکان بھی اپنی مدد آپ ٹرانسپورٹ آڈے مسافروں کے لئے فراہم کر رہے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ