ہنزہ نیوز اردو

سیڈو گلگت بلتستان او رحکومت گلگت بلتستان کی مشترکہ مہم تمباکو سموک فری گلگت بلتستان مہم کے تحت سموک تمباکو سموک فری ہنزہ کے تحت ہنزہ پریس کلب میں سول سوسائیٹیز اور سیڈو گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (عبدالمجید) سیڈو گلگت بلتستان او رحکومت گلگت بلتستان کی مشترکہ مہم تمباکو سموک فری گلگت بلتستان مہم کے تحت سموک تمباکو سموک فری ہنزہ کے تحت ہنزہ پریس کلب میں سول سوسائیٹیز اور سیڈو گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس اور پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ہنزہ بھر سے سول سوسائیٹیز جن میں چیمبر آف کامرس ہنزہ کے ایگزیکٹیو ممبر اور سابقہ نائب صدر فدا کریم، بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ کے صدر سلمان کریم، ہوٹل ایسوسی ایشن علی آبادشاہ نواز،کریم آباد یلفئیئرایسوسی ایشن کے صدر ایاز اللہ بیگ، ایل ایس او حیدر آباد کے جنررسیکریٹری بشارت علی، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خوش آمدین،ٹاون منیجمنٹ کریم آباد ہنزہ کے فنانس سیکرٹیری جہانگیر شاہ اور ایل ایس او حیدر آباد ہنزہ کے نائب صدر افتخار علی کے ساتھ دیگر سول سوسائیٹیز کے ممبران و عہداداران نے شرکت کی عہداداران نے شرکت کی۔
اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیڈو گلگت بلتستان عزیز کریم نے کہا کہ گلگت بلتستان سیڈو او ر گلگت بلتستان حکومت نے مل کر گلگت بلتستان کی نئی نسل تمباکو نوشی کی لعنت سے دور رکھنے کے کیے گلگت ڈویژن کے چار اضلاع تمباکو سموک فری گلگت بلتستان کا آغاز کیا گیا ہے، اس مہم کا اہم مقصد گلگت بلتستان میں حکومت کے ساتھ مل کر تمباکو نوشی کے متعلق قوانین پر عمل درآمد کروانا اور انسداد تمباکو نوشی کے ایکٹ 2002 کے مطابق قوانین پر عمل در آمد کروانا ہے۔ گلگت بلتستان کی حکومت اس مہم میں سیڈو کے ساتھ برابر کا ساتھ دے رہی ہے او ر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے اس مہم کو سرکاری سطح حصہ بننے کا اعلان کر کے باضابطہ طور پر اس مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں انسداد تمباکو کے لیے باقائدہ قانون سازی میں حکومت او ر اپوزیشن دونوں نے تعاون کیا ہے او ر جلد اس حوالے بل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اہم لعنت سے بچا سکیں۔ اس موقع پر انہوں سیڈو گلگت بلتستان کے اس مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیڈو کی کوششوں سے کمشنر گلگت ڈویژن نے گلگت ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ضلعی ٹاسک فورس کا قیائم کئے ہیں جو کہ اضلاع میں انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہونگے۔
پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فدا کریم ایگزیکٹیو ممبراو رسابقہ صدر ہنزہ چیمبر آف کامرس نے کہا کہ سیڈو نے ہمارے بچوں کی مستقبل تباہ ہونے سے بچانے کے لیے بہت اہم قدم اُٹھایا ہے او ر اس مہم میں ہم ہنزہ کے تمام سول سوسائئیٹز اس مہم میں ہر قسم کی تعاون اور مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض سرکاری آفیسرز اور ڈاکٹرز دوران ڈیوٹی تمباکو نوشی کرتے ہیں جس سے معاشرے کو ایک منفی تاثر جاتا ہے اور ساتھ ساتھ وہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوتے ہیں ایسے آفیسرزکو چاہیے کہ وہ خود قانون شکنی سے باز رہیں اور معاشرے کو بھی اس لعنت سے دور رکھنے میں معاونت کریں۔
پریس کانفرنس میں ایل ایس او حیدر کے جنرل سیکرٹیری بشارت علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیڈو نے ہنزہ کے تمام سول سوسائٹیز کا کام آسان کیا ہے اور اس مہم سے بچوں کو اس لعنت سے دور رکھنے او ر حکومت کو قوانین پر عمل درآمد کروانے میں مدد ملی گی۔
اس اجلاس اور پریس کانفرنس میں صدر بازار ایسوسی ایشن سلمان کریم، ایاز اللہ بیگ صدر ویلفیئر ایسوسی ایشن کریم آباد ہنزہ اور شاہ نواز شاہ صدر ہوٹل ایسوسی ایشن نے تمباکو سموک فری ہنزہ مہم کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس مہم میں بھر پو ر تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ