ہنزہ (سیما کرن ) سینئر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے ہنزہ علی آباد کو درپیش آبپاشی اور پینے کے صاف پانی کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے حسن آباد اور اُلتر نالے کا تفصیلی دورہ کیا اور صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سے اسسٹنٹ کمشنر امیر تیمور، اعلیٰ نمبردار شمشاد اللہ بیگ، وائس چیرمین ایل ایس او جمال کریم، عمائدین ،سول منیجمنٹ سوسائٹی کے صدر مقصود کریم، نائب صدر سعید جان جنرل سیکرٹری امتیاز احمد اور دیگر عملے کے ساتھ واٹر اینڈ پاور کے انجینیئرز موجود تھے جنہوں نے آبپاشی اور صاف پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کرنل ر عبیداللہ بیگ کو بریفنگ دی۔ گلگت بلتستان کے سینئر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت کرنل ر عبیداللہ بیگ نے ہنزہ کے اہم نوعیت کے مسائل آبپاشی اور پینے کے صاف کے حوالے سے دورے کیا اس دوران متعلقہ محکمہ جات جن میں بی اینڈ ار اور واٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی نمائندگی کیلئے افسران کی عدم موجودگی محکمے کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان رکھتا ہے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر کرنل ر عبیداللہ بیگ نے کہا کہ سی ایم ایس نے اپنی مدد آپ کے تحت سنٹرل ہنزہ کیلئے پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔ اس کے علاوہ مقررہ مدت میں پانی کی فراہمی کیلئے ٹینکیوں کی صفائی اور متعلقہ منصوبوں پر کام کر کے عوام کو جلد از جلد پانی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس کے علاوہ پینے کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بنیاد پر صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی غیر سرکاری اداروں کیساتھ مل کر ہنزہ کے مسائل پر کام کریں گے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ