ہنزہ نیوز اردو

سیاست بچوں کا کھیل نہیں ،سیاست کے کچے کھلاڑیوں کو تر بیت کی جب بھی ضرورت پڑی تو وقت نکا ل سکتے ہیں:حاجی محمد اکبر تابا ن

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 05 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز( پ ر)گلگت بلتستان کے سینئر وزیر حاجی محمد اکبر تابا ن نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں ،سیاست کے کچے کھلاڑیوں کو تر بیت کی جب بھی ضرورت پڑی تو وقت نکا ل سکتے ہیں ، سیاست کو مزاق نہ بنا یا جائے، صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ بغیر سو چے سمجھے اوٹ پٹا نگ اور بے بنیاد الزا ما ت باشعور سیا ستدانوں کا کا م نہیں ، ہما را ضمیر مطمئن ہیں ، عوامی خد مت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں ،گلگت بلتستان کے عوام دوسرے صوبو ں کے عوام سے زیاد ہ باشعور ہیں یہا ں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں آ نے وا لے وقتوں میں تر قی کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچیں گے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ میگا پرا جیکٹس کے مکمل سے علاقہ مزید خو شحال ہو گا ، ہما را مقصد عوام کی خد مت اور معیار زندگی کی بہتری ہے صو با ئی حکو مت روزانہ کی بنیاد پر جاری منصوبوں کی ما نیٹرنگ کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن جاری تمام منصو بوں کی نگرانی کررہے ہیں ،جز ا سزا کی پا لیسی کو اپنا یا جارہا ہے ، منصو بو ں میں کا م چوری اور سست روی کیخلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ