ہنزہ (اجلال حسین) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے کہا کہ سیاحتی ایس او پیز پر عملدآمد کرانے کے لئے مجسٹریٹ کے زیر نگرانی ایس او پیز سکورڈ ایمپریمنٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت روازنہ دو سے تین موبائل گاڑیاں لیوی فورس سمیت خواتین اور مرد پولیس کے جوان سیاحتی مقامات پر گشت کرتے رہے گے جن کاکام ایس او پیز پر عملدآمد کروانے کے لئے مختلف ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات کا معائینہ کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملد آمد نہ کرنے والے مقامی ہو یا غیر مقامی بغیر ماسک اور کرونا منفی سرٹیفکٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ا یس او پیزایمپریمنٹیشن سکورڈ اور مجسٹریٹ مجاز ہے کہ ضلع بھر میں ہوٹلوں اور سیاھتی مقامات پر گشت کر ئینگے جبکہ گزشتہ دو دنوں میں چار ہوٹلز اور دو ریسٹورنٹ کو ایس او پیز پر عملد آمد نہ کرنے کی صورت میں سیل کر دیا گیا ہے جبکہ یہ معل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی سیاح ہو یا مقامی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جس کے لئے ہوٹل ایسوسی ایشن اور بزنس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کر دی گئی جبکہ ہنزہ کے انٹری پوائینٹ پر پولیس اور محکمہ صحت کا عملہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا معائینہ کر سلسلہ جاری ہے اور بغیر منفی کرونا وائریس سرٹیفکٹ سیاحوں کو واپس کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کا باقاعدہ معائینہ کرنے کے لئے دونوں سب ڈویثرنوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی ہنزہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر از خود روزانہ دو سے تین مرتبہ معائینہ کرتے رہتے ہیں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ