ہنزہ: سپورٹس آفیسر ہنزہ شیر خان اور محترمہ آمنہ پروین انٹرنیشنل اولمپکس کوچ کی ذاتی کوشش کے نتیجے میں ہنزہ کی سپورٹس ایسوسی ایشنز اور سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کے مابین دیرینہ غلط فہمیاں ختم ہوگئیں اسی طرح سپورٹس کی سرپرستی کرنے والا واحد ادارہ اور کھلاڑیوں کے بیچ فاصلہ ختم ہونے پر عوامی حلقوں اور خاص طور پر کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نئی نسل کے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور سپورٹس آفیسر ہنزہ شیر خان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ہنزہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کے جنرل باڑی کے صدر منظور عالم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیرخان صاحب کی کوششوں کی وجہ سے کھیلوں کی فروغ کے لئے ایک نیا باب کھلا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ جناب حسین علی نے اپنے ایک اعلامیہ میں ہنزہ کے لئے فوری طور پر ایک بین اضلاع والی ٹورنامنٹ کی منظوری دی ہے اس کے علاوہ اس بات کی بھی اعادہ کیا ہے کہ ہنزہ کے متعلقہ ایسو سی ایشن کی سفارشات کی روشنی میں اس کے بعد اولپمکس کے تقریبات بھی سپورٹس بورڈ کی سر پرستی میں ہونگے۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی سال سے مختلف وجوہات کی بنا پر ہنزہ سپورٹس ایسوسی ایشنز نے سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کا بائیکاٹ کیا تھا جس سے نوجوانوں میں شدید مایوسی تھی۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان جناب حسین علی صاحب نے آنے والی والی بال ٹورنامنٹ میں ہنزہ کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ ہنزہ کے سپورٹس ایسوسی ایشنز نے ڈائریکٹر حسین علی کے اس فراخ دلانہ اعلانات و اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ آئندہ بھی ہنزہ کے جائز حقوق کا خیال رکھیں گے۔ ہنزہ وہ سر زمین ہے جہاں سے نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ، نذیر صابر، اشرف امان اور کرنل شیر خان جیسے سپوت پیدا کئے۔ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع کی نسبت مرد و خواتین میں کھیلوں کی طرف زیادہ رجحان ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ سپورٹس آفیسر ہنزہ شیر خان کی انتھک محنت سے بنیادی سطح پر کھیلوں کو ایک نئی جہت ملی۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ