ہنزہ نیوز اردو

سٹی پولیس کے عملے نے جعلی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو رنگےہاتھوں گرفتار کر لیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پریس رلیز):سٹی پولیس کے عملے نے جعلی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو رنگےہاتھوں گرفتار کر لیا.تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن سٹی کی ایک ٹیم نے سنیما بازار میں ایک مشکوک شخص فریدالله ولد نعمت خان ساکن منیکال داریل (دیامر) کو روک کر تلاشی لی. دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے پانچ ہزار کے چار( 4 ) عدد جعلی نوٹ برآمد ہوے.پولیس نے بیس ہزار (20000 ) کی جعلی رقم کی برآمدگی کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی کے لاک اپ میں پہنچایا. ملزم کے خلاف 489 -بی کے دفعہ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے.ایس ایس پی گلگت منصورالحق رانا نے ملزم کی گرفتاری کی رپورٹ ملنے کے بعد ایک انسپکٹر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف زاویوں سے اس کیس کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے کہ ملزم کو جعلی کرنسی کہاں سے ملی؟ کیا اس کے پیچھے کوئی نیٹ ورک کام کر رہا ہے؟ ملزم نے کب، کہاں اور کتنے لوگوں میں دهوکہ دہی سے اب تک جعلی رقم پھیلائی.منصورالحق رانا نے کہا کہ مجھے اس کیس کی حقائق پر مبنی مکمل رپورٹ سات دونوں کے اندر اندر پیش کی جائے

No automatic alt text available.

Image may contain: 7 people, people standing

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ