ہنزہ نیوز اردو

سو شل میڈیا پر جو افراد من گھڑدت باتیں پھیلا رہئے ہیں ان کو میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ انھیں نیک توفیق دے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ یافتہ امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ۶ کرنل (ر) عبید اللہ نے کہا ہے کہ ہنزہ ڈور کھن کے عوام نے جس جوش و خروش بھرے دلوں سے مجھے یہاں پرخوش آمدید کہا اس پر میں شکر یہ ادا کرتا ہوں۔دنیا میں خدمت کے لئے اقوام کو کبھی کبھی سنہری مواقعے مل جاتے ہیں۔ ان موقعوں اسے فائدہ اٹھا کر ملک و ملت کی خد مت کرنی چاہئے گزشتہ تیس سالوں سے ہم نے دیکھا ہے کہ ایک ہی گھر میں چار چار عہدے (۱) گورنری،(۲) اسمبلی کی نشست،(۳) خواتین کی ٹیکنو کریٹ اور (۴) ایڈوائزری ملی اُس دوران عوام کے لئے کچھ نہ کیا گیا۔ اُس دوران صرف مقدمات درج کئے گئے اس کے بعد ایک سیاسی جماعت نے قتل اور اے ٹی ا ئے کا بدنماء داغ ہم ہنزہ پر داغا گیا۔اب سندھ بھر میں سیلاب اور بارشں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اس کی حالت زار پر رحم کھانے کے بجائے ایک سیاسی نا بالغ لڑکا سیکردو اور گلگت آیا ہوا ہے وہ لڑکا اپنی ماں کے قاتلوں کو اب تک پگڑ نہ سکا ہے تو گلگت بلتستان اور خاص کر ہنزہ کو کیا دے سکتا ہے؟ ۹۰۰۲ء میں جن چہروں کو ہم نے ازمایا تھا وہ چہرے بھی میدان سیاست میں آئے ہیں اور ان کو ہم نے ازمایا ہے۔ پہلے کے انتخابات کے قرضے اب تک ادا نہ کر سکیں ہیں وہ ملک و قوم کو کیا کر سکتے ہیں؟۔ضمنی انتخابات کے دوران مجھے عوام ہنزہ خاص کر اہلیان ڈور کھن نے مجھے بہت عزت دی تھی اس کا میں ایک بار پھر ایک بسے نہیں دو نوں ہاتھوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس دوران آپ(عوام) نے مجھے جتایا بھی تھا لیکن (ن) کی اس وقت کی حکومت نے میرے ووٹو ں پرڈاکہ ڈالا گیا۔ ہمیں بار بار موسمی پرندے کہتے ہیں جس دن میں پاک فوج سے سبکدوش ہوا تب سے میں سماجی خدمات میں اپ وقت صرف کر رہا ہوں خاص کر گزشتہ ضمنی انتخابات کے بعد سے میَں نے عوام کے ہر میدان میں کوشاں رہا ہوں مثلاً سابق چیف جسٹس اور صدر پاکستان کی ہنزہ آمد کے موقعے پر عوا می مسائل کی یاداشتوں کو ان کے سامنت پیش کرنے علی امین گنڈا پور اور ان کے دیگر اہم قومی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ میری کوششوں سے اس وقت جو نگراں کابینہ صوبائی سطع پر بنی ہوئی ہے اس میں ضلع ہنزہ سے تین وزراہ کی شمولیت کے علاوہ حالیہ گلگت میں یکم نومبر کو وزیر اعظم پاکستان کی آمد کے دوران جی بی کو آئینی صوبہ بنانے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے ہنزہ کے لئے پندرہ نکات پر مشتمل پکیج جس میں ۲۷ سالوں سے مکمل آئینی صوبے کا قیام کی آرزو ہنزہ کو ایک اور نشست کا اجراء چپورسن اور شمشال کی رابطہ سڑکوں کی کشادگی بنیادی اہمیت کے حامل ہیں ان سب میں ہماری کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دیگر ہماری ترجیحات میں ان ملازمتوں کی جن پر دیگر اضلاع سے یہاں پر کام کرتے ہیں وہ دو سو کے قریب ہیں۔ ان پر ہماری کامیابی آپ کی دست تعاون سے ہنزہ والوں کو انصاف مہیاء ہو گی۔ سو شل میڈیا پر جو افراد من گھڑدت باتیں پھیلا رہئے ہیں ان کو میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ انھیں نیک توفیق دے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈور کھن میں کمپین دفتر کا رسم افتتاح کے دوران کیا اس موقع پر سابق ڈائیریکٹر محکمہ تعلیم مالک شاہ نے کہا کہ اب تک ہم نے حق رائے دہی کے دوران ووٹ کو سوچ سمجھ کر استعمال نہیں کیا یا ان خاندانوں کو نظر انداز کیا جنھوں نے ہنزہ اور گلگت میں تعلیم کے حصول کے لئے خدمات سر انجام دیں ہیں اور قیادت کی بہتر صلاحیت کے حامل شخصیات کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ اس بار ڈور کھن کے عوام بہت ہی ہوشیاری سے تعلیم پرور شخضیت یعنی کرنل صاحب جن کی خاندان نے گلگت بلتستان کے لئے تعلیم عام کرنے کے لئے اُن کے آباؤ اجداد کے خاندان کے خدمات کے اعتراف میں ان کا بھر پور ساتھ دینگے۔ سابق معلم ڈائمنڈ جوبلی اسکولزصاحب جان نے اپنی خطاب کے دوران کہا کہ گلگت میں شاہ کریم ہاسٹل کے قیام میں کرنل بزرگوں کا اہم کردار رہاہے۔ ان کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں اور ان کی خد مات کے اعتراف کے طور پر ہم اہلیان ڈور کھن اپنی حق رائے دہی کے دوران کرنل موصوف کو ووٹ دے کر ممکن ہے۔ ممتاز سماجی نو جواں شخصیت جمال کریم نے کہاکہ اے ٹی اے کے بد نما داغ لگانے اور بد کرداروں کو کبھی بھی ووٹ نہ دیں اور اس شخصیت کو ووٹ دینا چاہئے جو قوم سے مخلص اور بے داغ ہو۔ اس دوران قائد فرمان برونگ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ پاٹی کو چھوڑ کر ہم نے اس لئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے کہ حکومت وقت کے ساتھ تعاون کیا جاسکے کرنل عبید ایک نہایت موزوں، ایماندار اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک لیڈرہی نہیں بلکہ ان سے بہت ہی توقعات ہم نے وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ ان پر وہ پورااترجائینگاگر نہ اترا تو ان کے پاس جا کر احتجاج بھی کرینگے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر