ہنزہ نیوز اردو

سول سپلائی آفیسرہنزہ جاوید اقبال کا تبادلہ کردیا گیا جس کی وجہ سے اس امرجنسی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل ڈسٹنس اور دفعہ 144 کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر گھر آٹا پہنچانے کا عمل شدید متاثر ہوا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) سول سپلائی آفیسرہنزہ جاوید اقبال کا تبادلہ کردیا گیا جس کی وجہ سے اس امرجنسی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل ڈسٹنس اور دفعہ 144 کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر گھر آٹا پہنچانے کا عمل شدید متاثر ہوا سی ایس او خود گھر گھر آٹا پہنچانے کا جو عمل شروع کیا تھا اس کی نگرانی کررہے تھے سی ایس او ہنزہ کی اچانک تبادلے کی وجہ سے آٹا کی ترسیل کا جو نظام بنایا تھا متاثر ہوئی ہے اور علاقے میں آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے لوگ آٹے کے وصول کے لئے سیکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین کا ہجوم اکھٹا ہونے لگا جس کی وجہ سے سوشل ڈسٹنس بھی نہیں رہی اور دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی اس ہنگامی صورت حال میں ہنزہ کے اہم محکمے کے ذمہ داروں کی اچانک تبادلہ سمجھ سے بالا تر ہے اس سے قبل ڈی ایچ او ہنزہ کا تبادلہ کیا گیا اور پھر منسوخی نے ایک نیا بحران جنم دیا جس کی وجہ سے اس وقت ہنزہ میں دو دو ڈی ایچ اوز تعنات ہے اس ہنگامی اور ایمرجنسی کی صورت حال میں محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے ذمہ داروں کا اچانک تبادلہ ہنزہ کے ساتھ سنگین مذاق ہے حالانکہ سی ایس جاوید اقبال کو ہنزہ میں چند ماہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کبھی گندم کی سپلائی میں کمی نہیں ہونے دی عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تبادلے کو منسوخ کردیا جائے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ