ہنزہ نیوز اردو

سول جج ہنزہ شیرباز خان کے زیر نگرانی ایس ڈی پی او ہنزہ پولیس اور عملہ گزشتہ کئی سالوں سے فیصلہ شدہ منشات کو تلف کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین) سول جج ہنزہ کے زیرنگرانی گزشتہ 8سالوں سے ہنزہ کے مختلف تھانوں میں التوا ہزاروں لیٹر شراب، چراس اور خام مال تلف کر دیا۔سول جج ہنزہ شیر باز خان کے زیرنگرانی ایس ڈی پی او ہنزہ جان عالم سٹی تھانہ ایس ایچ او سول کورٹ کے عملہ، سرکاری پراسکوٹرکے موجود میں سٹی تھانہ علی آباد اور ناصرآباد کے تھانوں میں گزشتہ اٹھ سالوں سے التو اشدہ منشات جن کی عدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد فیصلے دی جانے والی بعد تھانوں میں موجود تھی جس میں پانچ کلو سے زائد چراس ، ہزاروں لیٹر دیسی شراب ، دیسی عرق ، چائینز ، پاکستانی شراب سینکڑوں بوتل کے علاوہ 10بوری خام مال شامل تھے گزشتہ روز ہنزہ میں تلف کر دیا۔اس موقع پر سول جج ہنزہ نے اپنے بات چیت میں کہا ضلع ہنزہ کے مختلف تھانوں کا معائینہ کیا جہاں پر گزشتہ کئی سالوں سے التوا منشیات جن کی عدالتی کاروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلے بھی دئیے گئے تھی تھانوں کے مال خانوں میں پڑے تھے اور کئی سالوں سے بند کمرے میں ہونے کی وجہ سے منشیات اور خام مال سے پورے تھانے میں بدبو پھیل رہی تھی اور خصوصاً سٹی تھانہ علی آباد کے مال خانے کی حالت خستہ ہوئی تھی جس کے بعد فیصلہ شدہ منشیات کئی سالوں سے پڑا منشات کو تلف کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی سالوں سے منشات اور خام مال تلف نہ ہونے کی وجہ سے جوانوں کو تھانے میں بد بو پھیلنے کی وجہ سے بیماری ہونے کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ دیگر ضلع بھر کے تھانوں میں التوا شدہ منشیات جن کے فیصلے ہوچکے ہیں تلف کر دیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ