ہنزہ نیوز اردو

سوست گوجال کے ہردل عزیز شخصیت اعلی نمبردار عبدالعزیز 84 سال کے عمر میں مختصر علالت کے بعد آغاخان ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) سوست گوجال کے ہردل عزیز شخصیت اعلی نمبردار عبدالعزیز 84 سال کے عمر میں مختصر علالت کے بعد آغاخان ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئے مرحوم عبدالعزیز میر غضنفر علی خان کے قریبی ساتھی تھے انہوں نے فوج سے ریٹارمنٹ کے بعد ساری زندگی پوری ہنزہ اور خصوصی طور پر سوست گوجال کے عوام کی خدمت میں وقف کی ان کے خدمات کو ہمشہ سنہریں حروف میں یاد کیا جائے گا ٹوریزم کے فروغ کے لئے انہوں نے علاقے میں شعور اجاگر کی اور سوست کے مقام پر خنجراب ہوٹل کے نام سے ایک عالی شان ہوٹل تعمیر کی اس کے اعلاوہ وہ سوست تنظیم کے پہلے صدر رہے ان کے دور میں جہاں بہت ترقیاتی کام ہوئے وہاں ان کے نگرانی میں سوست حسین آباد ٹنل جیسے عظیم منصوبے مکمل ہوئے جس کے زدیعے ہزاروں کنال بنجر اراضی پر مشتمل حسین آباد گاوں وجود میں آیا اس کے اعلاوہ وہ یونین کا چیرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے جس کے تحت علاقے میں بہت کام کرائے مذہبی طور پر بھی اہم ذمہ داریوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہنزہ بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مرحوم اعلی نمبردار عبدالعزیز کی ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے لوحقین میں بیوہ ، چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ