ہنزہ نیوز اردو

سب ڈویژن گوجال میں  بجلی کا 48گنٹے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ رحیم اللہ بیگ ) سب ڈویژن گوجال میں  بجلی کا 48گنٹے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی خیبر پاور ہاؤس اور مسگر سے بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور ہیں زیادہ تر لوگ آن لائن اپنے دفاتر ، کاروبار ، اور خصوصا طلبہ وطالبات اپنا پڑھائی جاری رکھے ہوئے ہیں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بہانہ بنا کر ایس کام کا ٹاور اکثر بند ہوتا ہے بجلی نہ ہونے سے ڈی ایس ایل سروس بھی معطل رہتا ہے بجلی کی طویل بندش نے لوگوں کے مسائل میں جہاں آضافہ کیا ہے وہاں مواصلاتی نظام تک رسائی نہ ہونے اور حالات سے باخبر نہیں ہونے سے ذہنی دباؤ بھی بڑ رہا ہے اس حوالے سے ایکسئن واٹر اینڈ پاور شیر باز نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے خیبر پاور ہاؤس کا بجلی دو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے اور 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کررہے ہیں چونکہ خیبر گاوں میں دن کے اوقات میں لوگ زمینوں میں پانی لگاتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کم ہورہا ہے جبکہ مسگر پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی قدرے بہتر ہوئی ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ