ہنزہ نیوز اردو

سب ڈویثرن اور تحصیل کے انتظار میں ہنزہ کے عوام پچھلے 4سالو ں سے منتظر ،مسلم لیگ (ن)کا اعلان کر دہ سب ڈویثرن گوجال اور تحصیل شناکی کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہو سکا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) سب ڈویثرن اور تحصیل کے انتظار میں ہنزہ کے عوام پچھلے 4سالو ں سے منتظر ،مسلم لیگ (ن)کا اعلان کر دہ سب ڈویثرن گوجال اور تحصیل شناکی کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہو سکا ،وزیر اعلیٰ کا دورہ ہنزہ تاریخ پے تاریخ ،تاریخ پے تاریخ رہ کر رہ گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نہ صرف الیکشن کے وقت بلکہ دیگر تقریبات میں بھی دورہ ہنزہ کے موقع پرضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال اور شناکی کے عوام سب ڈویثرن اور تحصیل کا اعلان چار دفعہ سے زائد کر دیا گیا مگر وفا نہ ہو سکا، علاقے کے عوام گزشتہ چار سالوں سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن کی جانب سے سب ڈویثرن اور تحصیل کے عوا م دورہ کا انتظار کر تے رہے مگر ہروقت تاریخ پے تاریخ لگاتے ہوئے عوام کو بھی مایوس کر گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا دورہ ہنزہ اج ہنزہ سولڈ ویسٹ منجمنٹ کے افتتاح کے علاوہ سب ڈویثرن اور تحصیل کا افتتاح کرنے کے لئے عوام ہنزہ کا بے صبری سے انتظار میں تھے مگر وزیر اعلیٰ کا دورہ پچھلے کئی سالوں سے سیاسی یتیم ہنزہ کے عوام کے دوکھ درد سننے کیلئے بھی دورہ بھی نہ کر سکا جس کی وجہ سے عوام ہنزہ کو مختلف مشکلات کا سامناکر رہے ہیں۔اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ6کا نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل جوں کے توں رہ گیا ہیں جبکہ ہنزہ کے عوام اس وقت نہ صرف ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں بلکہ قدرتی آفت کے زد میں درپیش ہنزہ کے عوام کو سیاسی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان اسمبلی ، وزیر اعلی اور دیگر وزیراء نے بھی ہنزہ کے عوام کی مسائل سنے کے لئے گوراہ بھی نہیں سمجھا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ دنیا بھر میں ایک سیاحتی مقام ہیں ملکی و غیر ملکی سیاح کا راش سالانہ لاکھوں میں ہیں مگر حکومت گلگت بلتستان بے عدم دلچپسی کی وجہ سے ہرقسم کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ کے مسائل سسنے کے علاوہ اپنی ہی دور اقتدار میں کی جانے والی وعدوں کا وفا کرتے ہوئے سب ڈویثرن ، تحصیل اور سولڈ ویسٹ منجمنٹ کا افتتاح کے ساتھ ملازمیتوں میں ہونے والی ناانصافیوں کاازلہ کریں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ