ہنزہ نیوز اردو

سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے حکم پر  متحدہ عرب امارات میں ہنزہ یوتھ  کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 دُبئی(بیورو رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے حکم پر  متحدہ عرب امارات میں ہنزہ یوتھ نے  انتہائی دُکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ اُن کے سزا پر نظر ثانی کی جائے۔ اور اُن کے نام کے ساتھ غداری کے الفاظ کو کسی صورت منسوب نہ کیا جائے۔ کیونکہ چالیس سال پاکستان کیلئے خدمات انجام دینے والا، تین جنگہوں میں حصہ لینے والا پاکستان کا سپہ سالار اور صدر کسی بھی صورت غدار نہیں ہو سکتا۔ مقررین نے کہا  جنرل پرویز مشرف کو اپنی صفائی کیلئے موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ جبکہ اُن کے اعانت کاروں کے خلاف ابھی تک کوئی کیس ہی نہیں بنا یا گیا۔ اس لئے پرویز مشرف کے خلاف موجودہ فیصلہ اُس کو اپنے دفاع کیلئے موقع اور ماحول فراہم کئے بغیر سنایا گیا ہے۔  پرویز مشرف نے مسلمانوں کے قبلہ خانہ کعبہ پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے میں سعودی حکومت کی مدد کی۔ اور خدا کے گھر کو امن دینے میں کردار ادا کیا، پاکستان کے خلاف جنگوں میں براہ راست شریک ہوئے۔ پرویز مشرف اب بستر مرگ پر ہیں۔ اس لئے اُن کی جگہ پھانسی کا پھندہ وہ اپنے گلے میں ڈالنے کا اعلان کرتے ہیں۔ عدالت پرویز مشرف کی سزا اُسے دے کر حساب پورا کرے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان کی سالمیت پاک فوج کے مرہون منت ہے۔ اور اس کی کمانڈ پرویز مشرف جیسے سپاہ سالار انجام دیتے آرہے ہیں۔ اس لئے اس قسم کے فیصلوں سے فوج کا مورال بُری طرح متاثر ہو گا۔  مقررین نے کہا۔ کہ اگر پرویز مشرف کو سزا دی جارہی ہے۔ تو اعانت کرنے والوں کو کیونکر کُھلی چھٹی دی جارہی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا۔ کہ پر ویز مشرف کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ