ہنزہ ( بیورو رپورٹ) سائیکل ریلی جہاں سے گزرے گی ان کے علاقوں کے عوام سائیکل ریلی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر ے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی ہنزہ محمد اسحاق نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا انہوں نے کہا کہ جوں ہی ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے شرکاء ضلع ہنزہ کے حدود میں داخل ہو نگے عوام اور انتظامیہ ان کی بھرپور انداز میں استقبال کرئینگی جبکہ دوسری جانب جہاں سے ریلی گزرے گی ضلعی پولیس کے ڈیوٹیاں تعینات کر دی گئی ہے جن کے ساتھ ہر گاوں کے عوام ، بوائے سکاوٹس اور گرلز گائیڈ بھی سائیکل شرکاء کو با آسان اپنی منزل طے کرنے میں ساتھ دئینگے چونکہ کسی قسم کی بد نظمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل ریلی جہاں سے گزرے گی ٹریفک کا نظام مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا جس کے لئے ٹرانسپورٹ یونین کے عہداداروں کے علاوہ نجی ٹرانسپورٹر بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سائیکل سیاح بھی پر امن ہنزہ اور علاقے کے عوام سے متاثر ہو سکے ۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ