ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) رہنما فیملی پلاننگ ایسوسیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ورکشاپ حالیہ انتخابات میں حلقہ چھ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے رکھا گیا تھا تاکہ بڑھتے ہوئے آبادی کی وجہ سے معاشرے کو درپیش مسائل کے لئے بہتر حکمت عملی اور قانون سازی ہوسکے ورکشاپ میں سیاسی نمائندوں کے علاوہ ہنزہ بھر کے سول سوسائٹی کے افراد شامل ہوئے امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ریحان شاہ ، آزاد امیدوار نور محمد ، آزاد امیدوار حاجت محمد ، آزاد امیدوار رحمت علی ، آزاد امیدوار وفی احمد ، آزاد امیدوار ریاض حسین ، ان کے علاوہ شیخ موسی کریمی ، میجر (ر) اسلام شاہ ، امجد ایوب ، نے اظہار خیال کیا شیخ موسی کریمی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں واضع احکامات بتائے گئے ہیں ان پر عمل پیرا ہوکر ہم سعی سمت میں معاشرے کا تشکیل کرسکتے ہیں اعداد شمار کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے آبادی بڑھنے سے انسانی حقوق تلف ہوتے ہیں اسلام ہمیں انسانی حقوق کی پاسداری کا سبق دیتا ہے ورکشاپ کے اختتام پر رہنما فیملی پلاننگ ایسوسیشن آف پاکستان کے پروگرام منیجر عبدالکریم نے شرکا کا شکریہ ادا کیا

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ