ہنزہ (اجلال حسین) ڈی سی ہنزہ فیاض احمدنے کہا کہ روپانی فاونڈیشن گلگت بلتستان پاکستان میں نہ صرف تعلیم بلکہ قدرتی آفت میں عوام کی مدد کے ساتھ ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ نجی فلاحی ادارہ روپانی فاونڈیشن کی خد مات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ڈی سی ہنزہ نے روپانی فاونڈیشن گلگت بلتستان کے چیرمین غلام طاہر اور دیگر عہداداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہنزہ خصوصاً مستحق افراد کے لئے 2سو سے زائد راشن بیگز فراہم کر دیا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ شکر گزارہے اور امید کرتے ہے کہ آئندہ بھی عوام ہنزہ کے لئے مختلف کاموں میں مدد یتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرئینگے۔ اس موقع پر چیرمین روپانی فاونڈیشن غلام طاہر نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق خاندانوں کے لئے ایک چھوٹی سی راشن پیکج تیار کر دیا تھا ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرچکے ہے انشااللہ آئندہ چند دنوں میں مزید راشن بیگز فراہم کر دئینگے تاکہ مزید ضرورت مند خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں مدد مل سیکں چونکہ دنیا بھر میں اس وقت ایک عالمی وبائی بیماری میں انسان مبتلا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس وبائی بیماری سے جلد نجات دلائیے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ